۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہوئے خودکش دھماکہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پولیس کے نوجوانوں کی شہادت پر لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور زخمی افراد کے لیے ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ایک بار پھر   ملک پاکستان میں دہشتگردی کی لہر  اس سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی اداروں اور قانوں نافذ کرنے فورسز کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے پشاور میں پولیس لائن مسجد میں دھماکے پر اپنے مذمتی بیان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: حالیہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے ریاستی اداروں کو متحرک ہونا ہو گا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پاکستان کی آرمی کی نگرانی میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سرچ آپریشن کیا جائے اور دہشگردوں کی پشت پناہی کرنے والی قوتوں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .